لوئر دیر: رباط میں غیرت کے نام پر ایک 20 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ڈی پی او لوئر دیر، فرقان بلال نے اس افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

​تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ لوئر دیر کے علاقے خرکئی رباط میں پیش آیا جہاں 20 سالہ کرشمہ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ خال میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پو
​ڈی پی او کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ٹیم کی جانب سے نامزد ملزمان کے گھروں اور ان کے دیگر ممکنہ ٹھکانوں پر مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں.

​واقعے کی ابتدائی تفتیش اور لاش کے معائنے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کرشمہ کو بظاہر آتشیں اسلحے (فائرنگ) سے نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ ان کے جسم پر کلہاڑی یا کسی دوسرے تیز دھار ہتھیار کے وار کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے۔ تاہم، حکام کا موقف ہے کہ موت کی حتمی وجہ کا باقاعدہ تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔