چارسدہ: تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو B-I موبائل سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ میں ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا، جو آئس بھرے کیپسول نگل کر پیٹ میں چھپا کر بحرین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے کر DHQ ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں مسلسل چار روزہ طبی طریقۂ کار کے بعد ملزم کے پیٹ سے مجموعی طور پر آئس بھرے 66 کیپسول 462 گرام برآمد ہوئے۔

ملزم کے قبضے سے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات بھی برآمد کی گئیں، جن سے بیرونِ ملک سفر اور منشیات کی بحرین اسمگلنگ کی کوشش کی تصدیق ہوئی۔مزید تفتیش اور کاروائی کیکئے ملزم رفیع اللہ ولد گمبت خان ساکن باڑہ ضلع خیبر کے خلاف ایکسائز پولیس اسٹیشن چارسدہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،