پشاور : 12 ہزار روپے کے تنازعہ پر مطلقہ خاتون قتل خودکشی کا جھوٹا دعوی پولیس نے بے نقاب کردیا۔یوسف آباد پشاور میں 6 جون کو پولیس کو خاتون کی خودکشی کی رپورٹ جمع کرائی گئی
پوسٹمارٹم رپورٹ و دیگر شواہد اور بیانات سے ثابت ہوا کہ خاتون قتل کی گئی۔
مقتولہ کو سگے بھائی نے قتل کیا۔ملزم کے مطابق وہ بہن کیساتھ 500 روپےجمع کرتا تھا اور اس طرح رقم 12000 تک پہنچ گئی بعد میں جب بہن سے رقم واپس مانگے تو وہ دینے سے انکاری تھی جس پر اس کیساتھ تلخ کلامی ہوئی اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔
