ڈیرہ اسماعیل خان: گومل یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں کا سکینڈل سامنے لانے والے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو 90 روز کیلئے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔
جس معاملہ کی شفاف تحقیقات کیلئے انہیں جبری رخصت پر بھیجا گیا وہ معاملہ سابق وائس چانسلر کے دور میں ہوا تھا اور کمیٹی نے اس سابق وائس چانسلر کی موجودگی میں انکی جبری رخصت پر بھیجنے کی سفارش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق جعلی ڈگری سکینڈل میں ڈگریوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز ہونے کا امکان ہے جس میں کلیدی شخصیات بھی شامل ہیں۔
