پشاور:مدرسے کی 15 سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تقریبا ایک ماہ قبل پیش آیا تھا۔
جس کے بعد معاملہ مقامی جرگے میں زیر بحث آیاجرگے میں مبینہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملزمان میں سے ایک متاثرہ لڑکی سے شادی کرے گا جبکہ لڑکی کے والد کو مالی معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔
بعد ازاں ملزمان اور متاثرہ لڑکی کے والد کے درمیان رقم کے لین دین پر تنازع پیدا ہوا۔جس کے بعد لڑکی کے والد نے پولیس سے رجوع کیا۔
