کراچی:جوہر ٹاون کے علاقے میں باپ نے اپنی  ہی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا۔متاثرہ لڑکی کی عمر 16 سال ہے۔ پولیس کے مطابق باپ بیٹی کو نشہ اور ادوایات کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کرتا تھا ۔16 سالہ متاثرہ لڑکی باپ کی زیادتی کے باعث حاملہ بھی ہو گئی ۔

ایف آئی آر میں درج ہے کہ لڑکی نے باپ کی زیادتی کے متعلق چچی کو  بتلایا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے والد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم والد سے تحقیقات جاری ہے جبکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئے گے۔
یاد رہے زیادتی کا مقدمہ 20 جون کو درج کیاُ گیا تھا ۔